سعودی حکومت عمرے کے ویزوں میں اضافہ کرے گی

منگل 13 اکتوبر 2015 09:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء ) ریاض حکومت اِس کی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ عمرے کے ویزوں کی موجودہ تعداد کو تین گنا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر برائے حج بندر الحجر نے کہا ہے کہ اگلے برس ماہانہ بنیادوں پر ساڑھے بارہ لاکھ افراد عمرے کے لیے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں گے۔ رواں برس یہ تعداد چار لاکھ فی مہینہ پر رکھی گئی ہے۔ حجر کے مطابق حج کے مقامات پر توسیع کے منصوبوں سے زائرین کی ایک بڑی تعداد مستفید ہو سکے گی۔ عمرے میں ویزوں کا اضافہ رواں برس مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ اور اْس سے ہونے والی ہلاکتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔