روسی مسافر طیارہ ’بیرونی عوامل کی وجہ سے تباہ ہوا،روسی فضائی کمپنی

منگل 3 نومبر 2015 09:31

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)روس کی فضائی کمپنی کوگالی ماویا نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ بیرونی عوامل کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنی کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ یہ حادثہ بیرونی وجوہات کی بنا پر ہوا۔شہری ہوا بازی کے ماہرین کی طرف سے طیارے کے ’بلیک باکس‘ سے ڈیٹا حاصل کر کے ابھی حادثے کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔کوگالی ماویا نامی کمپنی کا ایئر بس اے 321 طیارہ حسانا نامی صحرائی علاقے میں گذشتہ ہفتے کو گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔