یونس خان کی ایک روزہ کرکٹ میں جگہ نہیں بنتی ، وسیم اکرم ، پی سی بی کو انہیں ون ڈے سکواڈ میں شامل نہ کرنے کے معاملے پراٹل فیصلہ کرلینا چاہیے ، سوئنگ کے سلطان

منگل 3 نومبر 2015 08:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ یونس خان کی ایک روزہ میچوں میں شامل کرنے اور نہ کرنے کے معاملے پر اٹل فیصلہ کرلینا چاہئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانیوالے یونس خان کے بارے سوئنگ کے سلطان کا خیال ہے کہ اس وقت یونس خان کی پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں نئے کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے ہیں ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو نئے کھلاڑیوں پر فوکس کرنا چاہیے تاکہ بہترین ٹیم تشکیل دی جاسکے یونس خان کو فی الحال ٹیسٹ تک ہی محدود رکھا جائے اگر وہ ٹیم میں آتے ہیں ان کو کس نمبر پر کھلایا جائے گا یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ ٹیم میں مصباح کے علاوہ اسد شفیق ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، اظہر علی بھی کھیل رہے ہیں