شارجہ ٹیسٹ : انگلش بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے ،4وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنا لئے ،برتری ختم کرنے کیلئے مزید 12رنز درکار ،6وکٹیں باقی ، جیمزٹیلر 74اور جونی بریسٹو 37رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، یاسر شاہ نے 2، شعیب ملک اور راحت علی ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی

منگل 3 نومبر 2015 08:56

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء ) شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش پلیئرز نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ،دن کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنا لئے ، جیمزٹیلر 74اور جونی بریسٹو 37رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، یاسر شاہ نے 2، شعیب ملک اور راحت علی ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 12رنز درکار ۔

شارجہ کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم نے 4 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان السٹرکک صفر اور معین علی 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن 19 کے مجموعی اسکور پر معین علی کا سفر اختتام پذیر ہوا اور وہ 14 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کی گیند پر یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

دوسری وکٹ پر کپتان السٹرکک اور این بیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے 71 رنز کی شراکت قائم کی تو 90 کے مجموعے پر کک 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جوئے روٹ بھی 4 رنز ہی بنا سکے اور این بیل 40 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے اس کے بعد جیمز ٹیلر اور جونی بریسٹو نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکو ر آگے بڑھانا شروع کیا اور دوسرے دن کے اختتام تک سکور 222رنز پر پہنچا دیا ، جیمز ٹیلر 74اور ، جونی بریسٹو 37رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو مزید 12رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 جب کہ شعیب ملک اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی

متعلقہ عنوان :