افغانستان :ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک ،پکتیا میں طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ پرکو آگ لگا دی 5اہلکار زخمی،4 اغوا

منگل 3 نومبر 2015 09:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء )افغانستان میں ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا جبکہ طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی جس کے باعث 5اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغا ن حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان کے صوبہ کنر میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبان کمانڈر سمیت اس کا ساتھی بھی مارا گیا۔دوسری جانب صوبہ پکتیا میں طالبان اور فورسز کے مابین جھڑپیں جاری ہیں ،لڑائی کے دوران طالبان نے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو آگ لگا دی۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 4سیکورٹی اہلکاروں کو اغوابھی کر لیا ہے