بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ،کے پی شرما،بھارت نیپال میں احتجاج کرنے والوں کوپشت پناہی چھوڑدے ، بھارت اہم کسٹم چوکیوں پرناکہ بندی کیلئے سیاسی جماعتوں کواکسارہاہے،نیپالی وزیراعظم

منگل 3 نومبر 2015 09:30

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)نیپالی وزیراعظم کے پی شرمانے بھارت کوخبردارکیاکہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نیپال میں احتجاج کرنے والوں کوپشت پناہی چھوڑدے ،احتجاج کرنے والوں کی شکایات دورکرناہماری ذمہ داری ہے ۔بھارت کانیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اہم کسٹم چوکیوں پرناکہ بندی کیلئے سیاسی جماعتوں کواکسارہاہے ،نیپال خودمختارملک ہے

متعلقہ عنوان :