عراق ، گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں 534 افراد ہلاک، 18067 زخمی ہوئے‘ اقوام متحدہ

منگل 3 نومبر 2015 09:30

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں گزشتہ ماہ 534 افراد پر تشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ معاونتی مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ چند ماہ میں عراق میں پرتشدد وااقعات میں مجموعی طور پر سات سو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صرف اکتوبر کے مہینے میں 534 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایسے واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 18067 ہے۔

متعلقہ عنوان :