سٹار فٹبالر وین رونی کو پولیس نے گمشدہ قرار دیدیا ،شائقین دلبرداشتہ

منگل 3 نومبر 2015 08:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)انگلش فٹ بال سٹار وین رونی کی رواں سیزن خراب فارم سے دل برداشتہ شائقین کو اس وقت دھچکا لگا جب مانچسٹر پولیس نے انھیں گم شدہ قرار دے دیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونی نے گزشتہ ہفتے کپیٹل ون کپ میں مڈ لسبرگ کے خلاف میچ میں انتہائی اہم پنالٹی کک ضائع کر دی تھی، جس کے باعث ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس اس وقت تنقید کا نشانہ بنی جب اس کے 'ڈی ٹیکٹیو سارجنٹ ڈیو' نے کانسٹبلری کے آفیشل ٹویٹر پیچ پراپنی ٹویٹ میں رونی کو گم شدہ قرار دے دیا۔آن لائن صارفین نے اس متنازعہ ٹویٹ کی مذمت کی تھی۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث رونی کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے کیونکہ تین میچوں میں بغیر کسی گول کے برابر میچ کھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ گھنٹے اور 25 منٹ تک بغیر کسی گول کے کھیلنے والی مانچسٹریونائیٹڈ کے اسٹرائیکر رونی کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایلن شیرئرسمیت دیگرتجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رونی کو ٹیم سے باہر کیا جانا چاہیے۔سابق کپتان نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ رونی کو آرام کی ضرورت ہے۔رونی کو گزشتہ ہفتے کرسٹل پیلس کے خلاف اپنی خراب فارم کو بحال کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :