لاہور ، کامیاب آزاد امیدواروں کا اپنا الگ خود مختار گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

منگل 3 نومبر 2015 09:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی 274یونین کونسلوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے اپنا الگ خود مختار گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آزاد کامیاب امیدواروں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لاہور میں کامیاب ہونے والے تمام آزاد چیئرمین سے رابطے کرکے ضلعی ایوان میں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے اور سیاسی طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :