کوئٹہ،مولاناعبدالواسع کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرجے یو آئی سے نکال دیاگیا

منگل 3 نومبر 2015 09:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے پرنکال دیاگیاذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورجمعیت علماء اسلام کے سینئررہنماء مولاناعبدالواسع کوپارٹی کی صو بائی قیادت نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرپارٹی سے نکال دیاگیاگزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمداورجنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قیادت کے بغیرکوئی بھی رکن اسمبلی کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتابلکہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قیادت ہی تمام فیصلوں میں بااختیارہے ۔