تخت لاہوردھاندلی”دوبارہ الیکشن“ کی19،ووٹوں کی گنتی کی31 درخواستیں،متعددچیئرمین،وائس چیرمین،جنرل کونسلرز کے امیدواروں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج،درخواستیں وصول نہ کرنے کا الزام

منگل 3 نومبر 2015 09:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پنجاب کے میں ریٹرنگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کو ملنے والی درخواستوں کے مطابق تخت لاہور میں دھاندلی، بد امنی کو بنیاد بنا کر ہارنے والے چیئرمین،وائس چیرمین، اور متعدد یونین کونسلز میں جنرل کونسلرز کے امیدواروں نے درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور متعلقہ آفیسرز کے نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔

’دوبارہ الیکشن کی19،ووٹوں کی گنتی کی31 درخواستیں جمع ہوئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

دوبارہ الیکشن کی19 درخواستوں میں چیئرمین یوسی 46 چھو پورہ کے حافظ سلیم بٹ اور وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد استقلال، یونین کونسل 205 کے ڈاکٹر محمد اقبال قصوری، یونین کونسل221 سمیت دیگر یونین کونسل سے آئے چیئرمین،وائس چیرمین، جنرل کونسلرز نے آن لائن کو بتایا کہ ہم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جبکہ متعدد کے مطابق الیکشن دوبارہ کروانے کی درخواستیں لے کر آئے ہیں جس کے ساتھ فوٹو، ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں مگر یہاں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود درخواستیں وصول نہیں کی جا رہی ہیں۔