شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول،امریکہ و جنوبی کوریا کا عزم

منگل 3 نومبر 2015 09:31

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور اْن کے جنوبی کوریائی ہم منصب ہان من کو نے شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں وزراء نے یہ بیا ن گزشتہ روز سیول میں سالانہ سکیورٹی اجلاس کے موقع پر دیا۔ اس سالانہ اجلاس میں امریکا اور جنوبی کوریا کے مابین جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور دونوں اتحادی ممالک نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور سیول مل کر شمالی کوریا کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :