سپریم کورٹ نے سگی ماں کے قاتل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

منگل 3 نومبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء)سپریم کورٹ نے سگی ماں کے قاتل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔ سیالکوٹ کے رہائشی ملزم ذیشان الیاس نے 2009ء میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل صدیق بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنے حواس میں نہیں تھا کیونکہ وہ نشہ کرتا تھا ٹرائل کورٹ نے اس کو پھانسی کی سزا سنائی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے جس پر عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردی

متعلقہ عنوان :