ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان ،دس گرام سونا 39ہزار روپے سے کم ہوکر38ہزارروپے کی سطح پرآگیا

بدھ 18 نومبر 2015 09:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھرسستاہوگیا اوردس گرام سونا 39ہزار روپے سے کم ہوکر38ہزارروپے کی سطح پرآگیا۔منگل کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 12ڈالر گھٹ کر1093ڈالر کاہوگیاجس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا کی قیمت میں 350روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار600روپے سے کم ہوکر45ہزار250روپے ہوگئی اسی طرح 300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار785روپے کی سطح پرآگئی جبکہ پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے کی سطح پربدستوربرقرارہی ۔