مصر میں تباہ ہونے والا طیارہ دہشت گردانہ کارروائی تھی‘روسی فیڈرل سکیورٹی سروس ،طیارے میں ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا‘ سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف

بدھ 18 نومبر 2015 09:07

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) روس کے فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر و مصرکے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ دہشت گردی کا نتیجہ تھا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایف ایس پی کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے کہا کہ سے دہشت گردی کا واقعہ کہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پرواز میں رکھا گیا ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد طیارے کے حادثے کی وجہ بنا۔ اس موقعپر ولادی میر پیوٹن نے تمام روسی سکیورٹی سروسز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ حادثے میں ملوث ملزمانکا سارغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :