ہیکرز کی تنظیم انانیمس نے داعش کے لئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

بدھ 18 نومبر 2015 09:07

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء)ہیکروں کی تنظیم ’انانیمس‘ نے جمعے کو پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف ’اعلانِ جنگ‘ کر دیا ہے۔ایک یو ٹیوب ویڈیو میں تنظیم کا مخصوص ماسک پہنے ہوئے ایک ترجمان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے علم کو ’انسانیت کو متحد‘ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ ان سے مقابلے کے لیے تیار ہو جائے اور کہا کہ ’انانیمس تمھیں دنیا کے ہر کونے سے تلاش کر لے گی۔

‘اس تنظیم نے سال کے شروع میں فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد بھی اسی طرح خبردار کیا تھا۔تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد سے اب تک وہ دولت اسلامیہ کے ہزاروں سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کو ناکارہ بنا چکی ہے

متعلقہ عنوان :