سپریم کورٹ نے پتوکی سے مسلم لیگ (ق )کے رکن قومی اسمبلی سردار عارف نکئی کے خلاف (ن) لیگی امیدوار چودھری ابراہیم کی درخواست خارج کر دی

بدھ 18 نومبر 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے پتوکی سے مسلم لیگ (ق )کے رکن قومی اسمبلی سردار عارف نکئی کے خلاف (ن) لیگی امیدوار چودھری ابراہیم کی درخواست خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

سردار عارف نکئی نے عام انتخابات 2013 میں (ق ) لیگ کے پلیٹ فارم سے پتوکی کامیابی حاصل کی تھی تاہم (ن ) لیگ کے چودھری ابراہیم نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست خارج کی جس پر (ن ) لیگی امیدوار نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔منگل کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھی چودھری ابراہیم کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بحال رکھا ۔