عابد شیرعلی کاعمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیا ،عمران خان ا پنی پوری ٹیم کے ساتھ نندی پورآئیں پاور پراجیکٹ بھی دیکھیں ،انکی میزبانی اور خاطر تواضع بھی کریں گے،ہمیں یقین ہے وہ ہم سے معافی بھی مانگیں گے کیو نکہ ہم نے نندی پور پراجیکٹ کے حوا لیسے آڈٹ کرا رکھا ہے، اس کے حوا لے سے تمام الزامات سابق حکومت پر ہیں ہم پر نہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 نومبر 2015 09:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ نندی پورآئیں پاور پراجیکٹ بھی دیکھیں ہم ان کی میزبانی کرین گے انکو کھا نا بھی کھلائیں گے اور خاطر تواضع بھی کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہم سے معافی بھی مانگیں گے کیو نکہ ہم نے نندی پور پراجیکٹ کے حوا لیسے آڈٹ کرا رکھا ہے اور اس کے حوا لے سے تمام الزامات سابق حکومت پر ہیں ہم پر نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سیپکو کے افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں اور نوازشریف کی پالیسیاں ان کو کھٹک رہی ہیں کیو نکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر نوازشریف کی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور معیشت بہتر کردی تو ان کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا کیونکہ انہوں نے خود تو کے پی کے میں کچھ نہیں کیا ہے میں ان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کے پی کے کے کسی اچھے اسپتال میں اپناعلاج کرائیں ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کی بنید پر ہم عوام میں واپس جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کسی تقسیم کارکمپنی میں سیا سی بنیاد پر کوئی سی ای او نہیں لگایا گیا ہے جو سی او ہیں وہ کارکردگی کی بنیاد پر آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فو ج ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اس کے مورال کو میڈیا پر لاکرڈمیج نہ کیا جا ئے فوج اور حکو مت ایک ہی پیج پر ہیں اس لیے میڈیا کسی ایسی ویسی بات کو ہوا نہ دے اور فوج پر انگلی نہیں اٹھا نی چاہیئے عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب سے بیدار ہوں اور دو ہزار اٹھا رہ تک انتظار کریں

متعلقہ عنوان :