سپین کی عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم متیں یاہوسمیت سابق اور موجودہ 6اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

بدھ 18 نومبر 2015 09:07

سپین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء ) سپین کی عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم متیں یاہوسمیت سابق اور موجودہ 6اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں ، ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز سپین کی خصوصی عدالت میں فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے عدالت نے 2010میں فریڈم فلوٹیلاہ پر حملہ کے الزم میں سپین کے وزیر اعثم متیں یاہو سمیت موجودہ اور سابق 6اعلیٰ حکام کے ورنٹ جاری کر دئیے ہیں عدالت نے متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :