کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ اوردوسگے بھائیوں وخواتین سمیت12افراد جاں بحق ، 100سے زائد زخمی ، ٹرین کاانجن مکمل طورپرتباہ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، وزیرریلوے سمیت تمام حکام سے رابطے میں ہیں،حادثے کی انکوائری کرینگے رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہاجاسکتاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 18 نومبر 2015 09:18
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء)بلوچستان کے علاقے بولان میں آب گم کے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ اوردوسگے بھائیوں وخواتین سمیت12افراد جاں بحق ،جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ،50 سے زائد زخمیوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیاحادثے میں ٹرین کاانجن مکمل طورپرتباہ ہوگیاحادثے کے اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اورلیویز سمیت امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں پاک فوج کی جانب سے زخمیوں کومنتقل کرنے کیلئے دوہیلی کاپٹراورفرنٹیئرکورکی جانب سے ایمبولینسز اورکوئیک رسپانس فورس بھی موقع پرپہنچی مچھ اورکوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی سبی سے ریلوے انتظامیہ نے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی کراچی اورراولپنڈی سے آنے والی جعفرایکسپریس اوربولان میل کوکوئٹہ روانہ کردیاگیاحادثے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،ڈی آئی جی فرنٹیئرکوربریگیڈئرطاہرمحمود ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پرپہنچے یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح اپنے مقررہ وقت پر9بجے 9 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس 300سے زائد مسافروں کولیکراپنی منزل راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئی تھی،ٹرین کولپور اور مچھ سے ہوتی ہوئی جیسے ہی آب گم کے پہاڑی علاقے میں پہنچی وہاں انجن کے اچانک بریک فیل ہونے کے بعد ٹرین اوورشوٹ ہوگئی جس کے بعد ڈرائیور اسے ریلوے ٹریک سے کیچ سلپ سائڈنگ پر لے گیاتاہم رفتار زیادہ ہونے کے باعث ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر کرالٹ گئیں جس کے باعث انجن ڈرائیورمحمدایوب،فائرمین وسیم اقبال،ڈیزل فیٹرمحمدامین رئیسانی،شنٹرقمرعباس،چارج مین سبی رضوان جبکہ مسافروں میں محمدیوسف،فضل الدین،عبدالقیوم،بی بی صفیہ،بی بی مکہ،دوبھائی کاشف وسیم اورمحمداسماعیل موقع پرجاں بحق ہوگئے حادثے میں تقریباََ100سے زائدمسافر زخمی ہوگئے حادثے کے بعد ریلوے کی ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسوں کے علاوہ لیویز اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے،اور ریسکیو کا کام شروع کردیاگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مچھ اورکوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورپاک فوج کی جانب سے امدادٹیموں کی مدد اورزخمیوں کوکوئٹہ منتقل کرنے کیلئے 2ہیلی کاپٹراورفرنٹیئرکور کی کوئیک رسپانس ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئی 65سے زائد زخمیوں کوایمبولینسزاوربسوں کے ذریعے مچھ منتقل کیاگیاجبکہ 27زخمیوں کوہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیاگیااس کے علاوہ ایک درجن کے قریب زخمی سول سنڈیمن ہسپتال لائے گئے زخمیوں کوسول ہسپتال اورسی ایم ایچ میں منتقل کیاگیاہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کرلیاگیا ،اس اثنا میں سبی سے ریلیف ٹرین بھی حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی جبکہ ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے پاک فوج کی جانب سے دو ایم آئی 17ہیلی کاپٹرز اور ایف سی کی جانب سے کوئیک رسپانس فورس کی ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئی جوامدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے چیف کنٹرولرریلوے محمدکاشف نے بتایاکہ کوئٹہ سے سبی تک پہاڑی علاقے میں ریلوے ٹریک پرپانچ سائڈنگ ہے جودوزان،ہرک،مچھ ،اورآب گم کے علاقوں میں موجود ہے وہاں پرٹرین کے پہنچنے اورٹرین کوروک کرکانٹے تبدیل کرکے تمام چیزوں کوچیک کیاجاتاہے انہوں نے بتایاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اورریلوے حکام نے امدادی کاموں کاآغاز کردیاتھاریلوے کے عملے نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کرکے اسے ٹرینوں کی آمدورفت کوبحال کردیاہے انہوں نے بتایاکہ کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کوسبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیاگیاتھا حادثے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، کمانڈ ر سد ر ن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،ڈی آئی جی فرنٹیئرکوربریگیڈئرطاہرمحمود ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پرپہنچے اورامدادی کاموں کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وہاں پرموجود متعلقہ حکام سے حادثے سے متعلق معلومات حاصل کی ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 18 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
بھارت معاہدے پر عمل درآمدنہیں کرتا تو ہم نے اپناموقف بتادیاہے ، وقت آنے پربہت کچھ کرسکتے ہیں، شہریار خان ،بی سی سی آئی سات سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن بھارت اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا ... مزید
-
ڈی جی رینجرز سندھ کی گوورنر سندھ سے ملاقات،آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
آصف زرداری کی بدین کابلدیاتی الیکشن ہرقیمت جیتنے کے لیے پارٹی قیادت اورصوبائی حکومت کو ہدایت ، دبئی میں سیل بھی قائم کردیا ، روزانہ کی بنیاد پررپورٹس دی جائے گی
-
کامونکے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار ر بلال سعید گرفتار،موٹروے پولیس کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی،پکڑے جانے پر پولیس سے اُلجھ پڑے
-
میانوالی،عمران خان کے آبائی علاقے پائی خیل میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی عائد،خواتین تحریک انصاف کی سپورٹرز ہیں،بلدیاتی الیکشن میں روکا گیاتو عدالت جاؤں گا،ایم پی اے صلاح الدین
-
عابد شیرعلی کاعمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیا ،عمران خان ا پنی پوری ٹیم کے ساتھ نندی پورآئیں پاور پراجیکٹ بھی دیکھیں ،انکی میزبانی اور خاطر تواضع بھی کریں گے،ہمیں یقین ہے وہ ہم سے معافی بھی مانگیں ... مزید
-
میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ،فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ،فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے] تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر کی مدعیت میں مقدمہ ... مزید
-
وفاقی پولیس کی وزیر داخلہ کے نام پر تھانوں میں لاکھوں کی ڈیل ،لین دین کے معاملات پر مقدمات درج،بے گناہ شہریوں کی صداؤں کو وفاقی وزیر کے نام پر خاموش کرا دیا گیا،شیڈ کی خریدوفرخت کے معاملے پر ایس پی ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پتوکی سے مسلم لیگ (ق )کے رکن قومی اسمبلی سردار عارف نکئی کے خلاف (ن) لیگی امیدوار چودھری ابراہیم کی درخواست خارج کر دی
-
ز یبسٹ یو نیو ر سٹی کی طالبات نے کرا چی کے شہر یوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچا نے کا طر یقہ ا یجا د کرلیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان ،دس گرام سونا 39ہزار روپے سے کم ہوکر38ہزارروپے کی سطح پرآگیا
-
پیرس حملوں میں 6 دہشت گرد ملوث تھے،شناخت ہوگئی
-
مصر میں تباہ ہونے والا طیارہ دہشت گردانہ کارروائی تھی‘روسی فیڈرل سکیورٹی سروس ،طیارے میں ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا‘ سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف
-
بحر الجزائر میں کشتی حادثہ‘ چار بچوں سمیت نو پناہ گزین ہلاک‘ درجنوں لاپتہ
-
ہیکرز کی تنظیم انانیمس نے داعش کے لئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
-
سپین کی عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم متیں یاہوسمیت سابق اور موجودہ 6اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ اوردوسگے بھائیوں وخواتین سمیت12افراد جاں بحق ، 100سے زائد زخمی ، ٹرین کاانجن مکمل ... مزید
-
امریکی وزیر دفاع کا پینٹا گان میں آرمی چیف کے ہمراہ پاکستانی وفد کا خیر مقدم،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف امریکہ پاکستان کی کھل کر حمایت کرتا رہے گا‘ امریکی وزیر دفاع،آرمی چیف کاامریکی سی آئی ... مزید
-
پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت ‘ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے ایم او یو پر دستخط ، وسطی ایشیائی ملکوں کیساتھ مضبوط تعلقات رکھنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم ... مزید
-
300انسانی سمگلرز کے پاسپورٹ منسوخ، شناختی کارڈ بلاک بنک اکاوْنٹ منجمد کرنیکا حکم،انٹرپول کے ذریعے مفرور انسانی سمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ایف آئی اے امریکہ سے الطاف خانانی کے خلاف شواہد ... مزید
-
ٹیسٹ ٹیوب بے بی کیس، وفاقی شرعی عدالت نے درخواست گزار اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی ملکیت کی دعویدار خاتون سے تحریری جواب طلب کر لیا،میں نے باقاعدہ نکاح کیا تھا جس کے بعد یہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا تجربہ کیا گیا، ... مزید
-
خیبرپختونخواکاصوبائی ایپکس کمیٹی کا43 واں اجلاس،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، پلان پر عملدرآمداور مطلوبہ مقصد کے حصول کیلئے مربوط ... مزید
-
قومی اسمبلی میں وزراء کی کارگردگی،عدم دلچسپی،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،حکومت کو کسی صورت رعایت نہ دیں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں،بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز ... مزید
-
افغان صدر کے قریبی ساتھی کا مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کا خفیہ دورہ ،حاجی دین محمد نے سرحدوں کے آر پار کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کیلئے پشاور اور اسلام آباد کا خفیہ دورہ کیا،طالبان کے ساتھ امن ... مزید
-
چینی سرمایہ کار پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے ،سن وی ڈونگ،سی پیک پاکستان نہیں بلکہ خطے کی ترقی کامعاہدہ ہے، تمام شعبوں میں تعاون کیا جائے گا،چینی سفیر کا میڈیا فورم ... مزید
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، عسکری قیادت اور پوری قوم ایک صفحے پر ہے-شہباز شریف ، جوں جوں جمہوری نظام تقویت پکڑے گا احتساب کا عمل بھی مضبوط ہو گا -اچھی طرز حکمرانی کے لئے بھی احتساب ضروری ہے،نیشنل ... مزید
-
چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کر رہے ہیں کیا مچھلی کو بھی کبھی کسی نے تیرنا سکھایا ہے؟ ،بلاول بھٹو ،سیاست کوئی کھیل نہیں ہ ، 19 سال کی عمر میں اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھا ہے مجھے سیاست نہیں سکھائی ... مزید
-
نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت ،عمران خان ، ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،شیخ رشید،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،،حمزہ شہبازسمیت چوسٹھ سیاست دانوں و معروف ... مزید
-
ریحام نے مقدمہ کیا تو عدالت میں دفاع کروں گا، ڈاکٹر اعجاز، کوئی نوٹس نہیں ملا صرف ایک ای میل موصول ہوئی ہے،ریحام خان کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں،ریحام عادی جھوٹی اور نفسیاتی مریضہ ہے جو ... مزید
-
بڑی سڑکوں سے ملک نہیں بچائے جاسکتے،شیخ رشید، نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے، لوگ اچھی باتوں کو بھی منفی انداز میں پیش کرتے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ
-
عمراکمل کو کرکٹ نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا،ان کے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دوں گی، اداکارہ ریچل خان،ناروے واقعے کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ،خصوصی گفتگو
-
پاک فوج نے سامبا سیکٹر میں ہماری فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے، بھارت کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.