میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ،فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ،فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے] تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی

بدھ 18 نومبر 2015 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ،فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ہوگئے ،فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بطور ثبوت فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ خبر رسان ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ۔

فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ہوگئے ۔فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر بلال زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بطور ثبوت فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم دو چوروں نے منہ پر ماسک جبکہ جسم بھی چھپایا ہواتھا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ایک چور نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی ۔

خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن پولیس کے تفتیشی افسر عاشق حسین نے بتایاکہ میٹرو اسٹیشن پر رات گئے چوری کی گئی ہے جس کامقدمہ نمبر 425/15 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 380کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہے تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے چونکہ چوروں نے منہ اور جسم مکمل طورپر چھپارکھاتھا جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو پر کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :