کامونکے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار ر بلال سعید گرفتار،موٹروے پولیس کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی،پکڑے جانے پر پولیس سے اُلجھ پڑے

بدھ 18 نومبر 2015 09:03

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر معروف گلو کار کو سپیڈ چیک پو ائنٹ پر نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پولیس کی روکنے کی کو شش ، گلو کا ر بلال سعید پولیس نے تعاقب کرکے کامونکے سٹی میں پکڑ ا تو بلال سعید پولیس سے الجھ پڑا ، جسے پکڑ کر تھا نہ سٹی میں بند کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ مو ٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ سادھو کی کے مقام پر سپیڈ چیک لگا رکھا تو معروف گلو کا ر بلال سعید اپنی کا ر میں انتہا ئی تیز رفتاری کے ساتھ مو قع سے گذر ا تو مو ٹر وے پولیس اہلکا روں نے روکنے کی کو شش تو مذکو رہ گلو کار رکے بغیر گذر گیا جس پر اس کا تعاقب کیا گیا صدر پولیس کے کے تعاون سے سبزی منڈی کامونکے کے سامنے مو ٹر وے پولیس نے اسے روک لیا تو سنگر بلال سعید نے مو ٹر وے اہکاروں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیتے ہو ئے گا لم گلوچ شروع کر دی اور اس کے ساتھ دیگر افراد نے ملکر پٹر ولنگ آفیسر عثمان با جوہ کو گریبان سے پکڑ لیا حالت کو سنگین دیکھتے ہو ئے مو ٹر وے پولیس کے دیگر اہلکا روں نے فو ری طو ر پر سٹی پولیس کے بلو ا لیا ، پولیس کے آنے کی دیر تھی کہ ملزمان نے منت سماجت شروع کردی تا ہم سٹی پولیس نے بلال سعید سمیت گا ڑی میں موجو د چا روں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور 186-506-279کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، شہر یو ں نے مو ٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وی آئی پی کلچر زدہ لو گ ٹریفک کے قوانین کو توڑنا اپنا حق سمجھتے ہیں کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے ، اس سلسلہ میں تھا نہ سٹی کے حوالات میں بند سنگر بلال سعید نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :