43طلبا کے لاپتہ ہونے کا معمہ، نئی تفتیش شروع

بدھ 2 دسمبر 2015 09:22

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے تینتالیس طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا کے والدین تفتیشی ٹیم کے سابقہ بیان کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹرز کا خیال ہے کہ جنوبی قصبے اگوالا کی پولیس نے طلبا کو اغوا کر کے منشیات کے اسمگلوں کے حوالے کر دیا تھا۔ اِن اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کے اِس بیان کو آزاد تفتیشی ذرائع نے مسترد کر دیا تھا کیونکہ اِس کے ثبوت میں کوئی شہادت دستیاب نہیں ہے۔بہر حال اب میکسیکو کی حکومت نے اس حوالے سے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔