یمن سے شیلنگ، ایک اور سعودی سرحدی محافظ ہلاک

بدھ 2 دسمبر 2015 09:23

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)یمن سے گزشتہ روز سرحد پار کی گئی تازہ شیلنگ کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یمن سے ملحقہ جازان ضلع میں یہ واقعہ گزشتہ روز رونما ہوا۔

(جاری ہے)

یوں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایسے واقعات میں آٹھ سعودی بارڈر گارڈر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مارچ میں حوثی باغیوں کے خلاف شروع کی گئی سعودی کارروائی کے بعد سعودی سرحدی علاقوں میں ایسی ہی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اسّی سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد یمن میں ایران نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :