”ووٹ کیوں ڈالا“بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،مزید تفش جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)سکول ٹیچر قومی فریضہ کی ادائیگی پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے سرائے خربوزہ کی رہائشی سکول ٹیچر آصفہ نور نے وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن میں قومی فریضہ ادائیگی کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا ،معلوم ہونے پر بھائی طیش میں آگیا وربہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،تھانہ وا ہ کینٹ پولیس نے رشتہ داروں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس نے کارروائی کرئے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،پولیس اہلکار کے مطابق مقتولہ آصفہ نور ایک ٹیچر تھی ،ملزم دانش نے ایک روز قبل بہن کو کہا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھر سے نہیں نکلنا تاہم مقتولہ آصفہ نے ووٹ کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا جب ملزم دانش کو معلوم ہوا تو وہ طیش میں آگیا اورفائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ دوسرے روزبھی علاقے میں سوگ کا عالم رہا

متعلقہ عنوان :