کراچی ،ڈا کٹر عاصم حسین کے متعلق تفتیشی افسر کے بیان کے بعد پیدا صورتحال پر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 09:14

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) ضیا ء الدین اسپتال کے ما لک ڈا کٹر عا صم حسین کے متعلق تفتیشی افسر کے بیا ن کے بعد پیدا ہو نے والی صو ر تحا ل پر پیپلز پا رٹی کے شر یک چےئر مین آ صف علی زر داری نے پا رٹی ر ہنما ؤں کو د بئی طلب کر لیا ہے پا رٹی کے سنےئر ر ہنما لطیف کھو سہ ،فاروق نا ئک،شہا دت اعوان اور د یگر و کلا ء ر ہنما آ ئندہ دو د نوں میں د بئی روا نہ ہوں گے ذ رائع نے بتا یا ہے کہ پا رٹی کے سنےئر ر ہنما اس و قت ڈا کٹر عا صم حسین کے ایشو پر خا موش ہیں اوروہ ایسی بات نہیں کر رہے جس سے ڈا کٹر عا صم کوکو ئی پر یشا نی ہو سکے ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ ڈا کٹر عا صم حسین کو مکمل قا نو نی مدد فرا ہم کی جا ر ہی ہے اور حکومت سندھ روز انہ ان کے بارے میں ر پو رٹیں لے ر ہی ہے ۔