شام کے لیے فوجی مشن، جرمن کابینہ کی طرف سے منظوری

بدھ 2 دسمبر 2015 09:23

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ نے شام میں بارہ سو فوجیوں کی تعیناتی کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فوجی اْس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہوں گے، جو شام میں انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ جرمن فوج شام میں عالمی عسکری اتحاد کو مشاورت کے علاوہ خفیہ معلومات جمع کرنے کے حوالے سے مدد کرے گی جبکہ وہ براہ راست کسی فوجی مہم کا حصہ نہیں ہو گی۔ اس منصوبے کی حتمی منظوری جرمن پارلیمان نے دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :