الیکشن ٹربیونل لاہور نے شہادت کے لئے پیش نہ ہونے پر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 09:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے کیس کی سماعت کی۔ٹربیونل کی ہدایات کے باوجود خواجہ سلمان رفیق اپنی شہادت قلمبند کرانے کے لئے ٹربیونل کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ناکام امیدوار مراد راس کے وکیل نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ خواجہ سلمان رفیق انتخابی عذر داری کو لٹکانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور ٹربیونل کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے باوجود اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہو رہے۔

جس پر الیکشن ٹربیونل نے شہادت کے لئے پیش نہ ہونے پر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا