ترکی روس کے ساتھ فوجی مواصلاتی چینلز کھولنے کو تیار

بدھ 2 دسمبر 2015 09:22

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو نے ترکی اور روس کے درمیانی فوجی مواصلاتی چینل کھولنے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ مستقبل میں شام کے سرحدی علاقے میں روس کے لڑاکا طیارے کی تباہی ایسے واقعات کے اعادے سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے گزشتہ روز روز شمالی قبرض کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں نیوز کانفرنس میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے فوجی مواصلاتی چینلز کھولے اور سفارتی چینلز کو بھی بحال رکھے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے۔داوٴد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے سے داعش کے جنگجووٴں کو نکال باہر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :