عابد شیر علی ایک پرائیویٹ کمپنی کے جہاز میں اسلام آباد سے ملتان آنے جانے و کرپشن کے حوالے سے صحافی کے سوال پر سیخ پا ہو گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 09:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کو ان کی پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی کی جانب سے ایک پرائیویٹ کمپنی کے جہاز میں ان کے اسلام آباد سے ملتان آنے اور جانے اور ان کی کرپشن کے حوالے سے بات کی تو پہلے تو وہ سیخ پا ہو گئے اور بعد ازاں بولے کہ پرائیویٹ کمپنی کے جہاز میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب ان سے واپڈا ٹاؤن کے سیکرٹری سعید احمد خان کی کرپشن کے حوالے سے اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر دکھائی گئی تو وزیر مملکت نے سعید احمد خان کی کروڑوں روپے کی کرپشن کی ایف آئی آر دیکھنے سے انکار کرتے ہوئے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔