ترکی کے ساتھ ہیں، صدر اوبامہ

بدھ 2 دسمبر 2015 09:22

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ کلائمیٹ چینج سمٹ کے موقع پر پیرس میں گزشتہ روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر اوباما نے واضح کیا کہ انقرہ حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرے۔

(جاری ہے)

ترکی کی طرف سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ماسکو اورانقرہ کے مابین کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :