بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 58پیسے مزید کمی

بدھ 2 دسمبر 2015 09:24

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں 58پیسے فی لیٹر کی مزید کمی کردی گئی،یکم اگست سے اب تک 6روپے سات پیسے کم کیے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی پٹرولیم حکام کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 50.40ڈالر سے کم ہو کر 45.40 ڈالر کی سطح پر آچکی ہے اس کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا حکومت کا فرض ہے۔بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں یکم اگست سے اب تک چھ روپے سات پیسے کمی ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :