ترک افواج کی شام میں کارروائی

داعش کے 19جنگجوہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ،امریکہ نے بطور انعام امداد میں اضافہ کردیا

بدھ 11 جنوری 2017 14:58

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء )ترک افواج نے شام کے شہر الباب کے گردونواح میں کارروائی کرکے 19جنگجوہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں،امریکہ نے بطور انعام امداد میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ترک فورسزنے شامی شہرالباب سے ملحقہ 2دیہات بزاعہ اورسفلانیہ میں کارروائی کی ہے اس کارروائی کے نتیجے میں داعش کے19جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں،ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک فورسز نے یہ کارروائیاں 24 گھنٹے کے دوران کی ہیں،3بارودی گاڑیاں اورراکٹ لانچنگ پیڈز بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے 367 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ،اس آپریشن میں ترک فوج کے زمینی دستوں اور فضائیہ نے بھی حصہ لیا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ترک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے امدادی پیکج میں اضافہ کردیا ہے،امریکہ کی جانب سے یہ امداد ترک فوج کیلئے اسلحہ خریدنے اور دیگر معاملات کیلئے خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :