بنگلہ دیش میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں آنسو گیس کا استعمال

جمعہ 27 جنوری 2017 11:45

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء )بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں جمعرات کے روز اس وقت مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہو گیا، جب پولیس نے ان مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

یہ سینکڑوں مظاہرین بڑے پیمانے پر کوئلے سے چلنے والے ایک بجلی گھر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس پاور پلانٹ کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا مینگرْوو جنگل تباہ ہو جائے گا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں بھی فائر کیں۔ ابتدائی رپورٹوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :