فرانسیسی صدارتی ایکشن: سوشلسٹوں کے امیدوار بینْوآ آموں ہوں گے

منگل 31 جنوری 2017 12:45

پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء )فرانس میں اس سال موسم بہار میں ہونے والے ملکی صدارتی الیکشن کے لیے سوشلسٹوں نے بینْوآ آموں کو اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آموں کا مقابلہ مہاجرین کی آمد کی مخالف انتہائی دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ کی خاتون امیدوار مارین لے پین اور فرانسیسی قدامت پسندوں کے امیدوار فرانسوا فِیوں سے ہو گا۔ فرانس میں صدارتی انتخابات اس سال اپریل اور مئی میں کرائے جائیں گے۔ موجودہ صدر فرانسوا اولانڈ کا تعلق بھی سوشلسٹ پارٹی سے ہے لیکن انہوں نے کہہ دیا تھا کہ وہ صدارتی عہدے کے لیے دوبارہ امیدوار نہیں ہوں گے۔