ٹرمپ کے فیصلے سے ’دہشت گردی کی شوکت‘ اضافہ ہوگا : او آئی سی

منگل 31 جنوری 2017 12:40

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء )اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک پر امریکا کے سفر کی جو عارضی پابندی عائد کی ہے اس سے شدت پسندی کے خلاف مشترکہ جنگ کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " اس نوعیت کی امتیازی کارروائیاں جن سے شدت پسندی پر مبنی خطابات کا شعلہ اور بھڑک سکتا ہے اور ساتھ ہی تشدد اور دہشت گردی کا پرچار کرنے والوں کی شوکت میں اضافہ ہو سکتا ہے.. ایسے نازک وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسلامی تعاون تنظیم امریکا سمیت اپنے تمام شریکوں کے ساتھ شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے واسطے سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے"۔

متعلقہ عنوان :