ایوان صدر ‘ ایوان وزیراعظم کے سٹاف کو مفت سگریٹ کی فراہمی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کا ملا جلا ردعمل

شیخ رشیدنے اراکین پارلیمنٹ کو مفت سگار دینے کا مطالبہ کردیا

منگل 31 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) ایوان صدر ‘ ایوان وزیراعظم کے سٹاف کو مفت سگریٹ کی فراہمی کے معاملے پر اراکین پارلیمنٹ کا ملا جلا ردعمل‘ شیخ رشیدنے اراکین پارلیمنٹ کو مفت سگار دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم کے سٹاف کو مفت سگریٹ دیئے جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ تمام سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کو سگریٹ کی بجائے مفت سگار دیا جانا چاہیے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو معاملے کا نوٹسلیان چاہیے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے مفت سگریٹ کے ہوالے سے کہا ہے کہ ایوان کیباہر تو پھر بھی ٹھیک ہے مگر پارلیمنٹ کے اندر بھی سگریٹ با آسانی دستیاب ہے اور اراکین پارلیمنٹ یا سٹاف کوئی بھی پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال نہیں رکھتا۔

معاملہ سنگین ہے اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :