پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج

جمعرات 2 فروری 2017 11:52

اوسلو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء )نارے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے،ناروے نے یہ احتجاج اپنے اراکین پارلیمنٹ کو روسی ویزا دینے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے ناروے کے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا جس کے جواب میں نارے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کرکے ویزا کے عدم اجراء پر سخت احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :