افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 2 فروری 2017 11:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 24جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جھڑپوں کے نتیجے میں 24طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر فورسز نے متعدد طالبان کو حراست میں لے کر انکے قبضے میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔