بھار ت میں 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر پادری گرفتار

منگل 28 فروری 2017 22:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) بھار ت میں پولیس نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر پادری کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں پولیس نے 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے پر چرچ کی48سالہ پادری کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے جرم کا پتہ اس وقت چلا جب اس کنواری لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو لڑکی اور اس کے والدین سے انکوائری کی گئی جس دوران لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے حاملے ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی تاہم مزید تفتیش کرنے پر اس نے انکشاف کیا کہ یہ کام چرچ کے پادری نے کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق میتھیو نامی اس پادری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچے کو حکومتی سرپرستی میں چلنے والے یتیم خانے میں منتقل کر دیا گیا ۔