افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،طالبان کمانڈر سمیت2جنگجو ہلاک ، 3زخمی

امریکی فوج نے قندوز میں طالبان کمانڈر عبدالسلام کی ڈرون حملے میںہلاکت کی تصدیق کردی

منگل 28 فروری 2017 22:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت2جنگجو ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ،دوسری جانب امریکی فوج نے قندوز میں طالبان کمانڈر عبدالسلام کی ڈرون حملے میںہلاکت کی تصدیق کردی۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپر ہار میں ڈرون طیارے نے شدت پسندو ںکو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں کو سنگنی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔انکا کہنا تھاکہ حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 2جنگجو ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔مشرقی وال نے مزید بتایاکہ ڈرون حملے میں مقامی رہائشیوںکا کوئی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب افغانستان میں امریکی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میںڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عبدالسلام کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالسلام قندوز میں مصائب کا ذمہ دار تھا۔