ڈونلڈ ٹرمپ آسکرایوارڈزپربھی بول پڑے

سیاست پرتوجہ مرکوزہونے کی وجہ سے آسکرمنتظمین کی نظرچوک گئی اور وہ ایک اہم غلطی کربیٹھ، ٹرمپ

منگل 28 فروری 2017 22:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سیاست پرتوجہ مرکوزہونے کی وجہ سے آسکرمنتظمین کی نظرچوک گئی اور وہ ایک اہم غلطی کربیٹھے۔آسکرتقریب میں بہترین فلم کاایوارڈمون لائٹ کے بجائے لالالینڈکے نام کرنے کااعلان کردیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس موقع پر ہاتھ سے جانے نہ دیا اور طنزکے تیز چلادئیے۔ٹرمپ نے کہاکہ افسوس ناک واقعہ ہوا،اس نے آسکرکاحسن وجمال چھین لیا۔ ڈونلڈٹرمپ نے بتایاکہ وہ آسکرکی تقریب میں جاتے رہے ہیں، اس بار بہت خاص چیزکی کمی محسوس ہوئی۔امریکی صدرنے کہاکہ آسکرتقریب کیآخرمیں جوہواوہ انتہائی افسوس ناک تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :