بنگری کی حکومت نے سرحدبند کرناشروع کردی

منگل 28 فروری 2017 22:48

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگری کے سرکاری ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سربیاکے ساتھ سرحد پر باڑلگاکر بندکیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے باڑ اور تارکین وطن کے کیمپوں کیلئے 38 ارب فورنٹس مختص کیے ہیں۔ہنگری حکام کے اس اقدام پر انسانی حقوق کے گروپوں نے نکتہ چینی کی ہے اور اس سلسلے میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بنجمن وارڈ نے کہا کہ یورپی کمیشن کو اس فیصلے کی تائید نہیں کرنی چاہئے۔ ۔