ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونیوالے احتجاج کا ذمہ دار باراک اوبامہ کو قرار دیدیا

منگل 28 فروری 2017 22:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونیوالے احتجاج کا ذمہ دار باراک اوبامہ کو قرار دیدیا۔فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریپبلکن سیاستدانوں کے خلاف احتجاج اور قومی راز افشا ہونے کے پیچھے سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ ہو سکتا ہے،انہوںنے اپنے ان دعووں کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دیے اور نہ ہی سابق صدر براک اوباما کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ کے منصوبے اور دیگر معاملات پر بھی بات کی، اپنے اہداف کے حصول کے لیے خود کو اے گریڈ دیا جبکہ انھوں نے اپنے پیغام کو پھیلانے کے لیے خود کو سی گریڈ دیا، دفاعی بجٹ کے لیے 54 ارب ڈالر مختص کرنے پر کہا کہ یہ فیصلہ معیشت کو مستحکم کر دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس میں نامہ نگاروں کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا اس تقریب میں شرکت کرنا منافقت ہوگی، امریکہ سے فوجی سامان بنانیوالے ممالک سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :