سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملائشین وزیراعظم کے ہمراہ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

منگل 28 فروری 2017 22:46

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کے ہمراہ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔عموما خیال کیا جاتا ہے کہ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کیلئے سیلفی کا رحجان زیادہ تر نوجوانوں میں پایا جاتا ہے، مگر ضروری نہیں کہ سیلفی صرف نوجوان ہی بناسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایشیائی ممالک کے دورے پر آئے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کی ایک سیلفی بھی مقبول ہوئی ہے۔وزیراعظم نجیب رزاق سے باضابطہ بات چیت سے قبل شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاؤس کا بھی دورہ کیا، انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں سربراہ مملکت کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس نے لوگوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان نے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں وزیراعظم نجیب عبدالرزاق سے ملاقات کی تھی، دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :