کسوو کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ، چین

سلامتی کونسل کی قرارداد 1244 مسئلے کے حل کیلئے قانونی بنیاد فراہم کرتی ہے چین سربیا کی علاقائی سلامتی اور خود مختار ی کا احترام کرتا ہے ، چینی مندوب کا خطاب

منگل 28 فروری 2017 23:23

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) چین نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کسوو کا مسئلہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں اور اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ، چین نے سربیا کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتاہے اور کسوو کے سوال پر اس کی قانونی تحفظات کو سمجھتا ہے، چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے تا کہ تمام مسائل کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے فریم ورک میں حل ہو سکیں اور ان کے بارے میں بات چیت اور مذاکرات ایسے مناسب انداز میں آگے بڑھیں کہ وہ تمام متعلقہ فریقین کے لئے قابل قبول ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جی یی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1244اس مسئلے کے حل کیلئے ضروری قانونی بنیاد فراہم کرتی ہے، اس سے قطع نظر کسوو میں بنیادی طورپر صورتحال بظاہر مستحکم ہے تاہم اس کی تہہ میں پیچیدہ اور حل طلب مسائل موجود ہیں ۔چینی مندوب نے تمام فریقین پرزور دیا ہے کہ وہ عملی اقدامات اور تعمیر مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں اور دوطرفہ معاہدے جو پہلے ہو چکے ہیں ان پر مکمل طورپر عمل کریں ۔

یاد رہے کہ کسوو کا مسئلہ ایک طویل عرصہ سے بلغراد اور پرسٹینا کے درمیان سیاسی و علاقائی تنازعہ بنا ہوا ہے، سربیا نے 2008ء میں کسوو کے اعلان آزادی کو تسلیم کرنے سے مکمل طورپر انکار کر دیا تھا ، اگرچہ بڑے یورپی ممالک اور ا مریکہ نے کسوو کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :