پاکستان کسٹم کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی ،سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

منگل 28 فروری 2017 23:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پاکستان کسٹم پریونیٹو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئرلائن سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 650گرام منشیات برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران دوران چیکنگ سعودی ایئرلائن کی فلائٹ نمبر SV-707سے سعودی عرب جانے والے مسافر جاوید اقبال کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 650گرام کرسٹل ایمفیٹا مائن پاؤڈر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ملزم نے منشیات کو مہارت سے اپنے بریف کیس میں چھپایا ہوا تھا ۔برآمد شدہ کرسٹل ایمفیٹا مائن پاؤڈر کی انٹرنیشنل مارکیٹ قیمت 65لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔