سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس

کرپشن،سماجی ترقی کے منصوبوں میں اپوزیشن اراکین کو فنڈز کی عدم فراہمی :آئندہ انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی پیپلزپارٹی کی حکومت ترقیاتی فنڈز کو الیکشن مہم کے طور پر چلا رہی ہے،حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فنڈز روک دئیے ہیں، خواجہ اظہار

منگل 28 فروری 2017 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کی۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کرپشن،سماجی ترقی کے منصوبوں میں اپوزیشن اراکین کو فنڈز کی عدم فراہمی اور آئندہ انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن جماعتوں کی سندھ حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ترقیاتی فنڈز کو الیکشن مہم کے طور پر چلا رہی ہے۔سندھ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فنڈز روک دئیے ہیں۔آئندہ مال سال کے بجٹ سے پہلے سندھ حکومت کو آئینہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں ایوان میں متفقہ موقف اختیار کریں گی۔آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہیں۔