عراقی شہر موصل کے نواح میں اجتماعی قبر کی دریافت

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) عراقی شہر موصل کے نواح میں بدوش جیل کے احاطے میں ایک اجتماعی قبر کی دریافت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں 5 سو سے زائد انسانی لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ یاد رہے کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے جون 2014ء میں عراقی شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ ان دنوں عراقی فوجی دستے امریکہ کی قیادت میں سرگرم عسکری اتحاد کی مدد سے موصل شہر پر مکمل قبضے کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔