ہالینڈ کی حکومت نے ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

ترک صدر کی ہالینڈ حکومت کے اقدام پر سخت تنقید ،ہالینڈ کو نازیوں کی باقیات اور فاشسٹ قرار دیدیا‘غیر ملکی خبر رساں ادارہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:00

ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)ہالینڈ کی حکومت نے ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جبکہ ترک صدر نے ہالینڈ حکومت کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہالینڈ کو نازیوں کی باقیات اور فاشسٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روٹرڈیم میں ترک باشندوں کی ایک ریلی سے قبل مولود چاوش اولو وہاں پہنچنا چاہتے تھے تاکہ اپریل کے ریفرنڈم کے لیے ہالینڈ میں آباد ترک ووٹروں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

تاہم ہالینڈ کی حکومت نے ترک وزیر خارجہ کی طیارے کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ڈچ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انقرہ حکومت نے کھلے عام پابندیوں کی دھمکی دی ہے جس کے باعث کسی منطقی حل تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اسی باعث ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو ہالینڈ میں اترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک وزرات خارجہ کے مطابق جب یہ اعلان کیا گیا تو مولود چاوش اولو استنبول میں ہی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :